Top Rated Posts ....
Search

Official announcement of the sale of Pakistan Super League franchise Multan Sultans

Posted By: Amjad on 14-01-2026 | 12:20:28Category: Political Videos, News


پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے باضابطہ اشتہار جاری کر دیا۔ پی سی بی نے ملتان سلطانز کی بڈز کے لیے خواہشمند پارٹیز کو مدعو کر لیا، خواہشمند پارٹیز ملتان ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے لیے بڈ کر سکتی ہیں۔ پی سی بی کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے، تکنیکی طور پر کوالیفائیڈ بڈرز اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔قبل ازیں پی سی بی نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب پی سی بی ملتان سلطانز کو بھی فروخت کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی آکشن پی سی بی کی توقعات سے بڑھ کر رہی، دو نئی ٹیموں کی اچھی قیمت ملنے سے اب ملتان سلطانز کی بھی آکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.