Electricity price to rise by 48 paisa, new burden on consumers
Posted By: zavar on 17-01-2026 | 10:05:51Category: Political Videos, Newsبجلی صارفین پر مزید بوجھ پڑنے کا امکان ،ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ۔نیپرا کو جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق دسمبر کے مہینے میں8ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 62 پیسے رہی۔ دسمبر میں ہائیڈل ذرائع سے18.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13.99 فیصد رہی۔اسی طرح درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد، قدرتی گیس سے 11.20 فیصد اور درآمدی گیس سے 17.24 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ نیوکلیئر ذرائع سے دسمبر میں 25.05 فیصد بجلی پیدا ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔نیپرا اتھارٹی 29 جنوری کو سماعت کرے گی۔نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین کو ایک ماہ کے لیے اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔

India send statement with Guwahati rout
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












