Pakistan, Saudi Arabia will jointly decide on the inclusion of another country in the defense agreement. Khawaja Asif
Posted By: Khan on 20-01-2026 | 11:21:25Category: Political Videos, Newsوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کیلئے تیار ہیں ،پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا فیصلہ مل کر کریں گے۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کی بہت ڈیمانڈ ہے، جے ایف 17 کی اہمیت یورپین جہازوں سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ کس ملک کے ساتھ ہم معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔خواجہ آصف نے محمود خان اچکزئی اور نواز شریف کے دوستانہ تعلق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمود خان اچکزئی کے نوازشریف اور میرے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ان سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر ان کی سیاست مسلمہ ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے دو نمبری نہیں پانچ نمبری کر رہے ہیں، سیاست کا محور شخصیت نہیں ملک ہونا چاہئے، دعا گو ہوں محمود اچکزئی کی تقرری سے ایوان کا تقدس برقرار رہے، سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کا تقرر جلد ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گفت و شنید نیک نیتی سے ہوجائے تو سارے مسئلے حل ہو جاتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا مسئلہ ، بھی حل ہو جائے گا۔وزیر دفاع کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے میں کسی بھی دوسرے ملک کی شمولیت کا فیصلہ دونوں ممالک باہمی مشاورت سے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دفاعی تعاون میں ترکیہ یا کوئی اور ملک بھی شامل ہو سکتا ہے، جبکہ اسلامی دنیا کو مجموعی طور پر اپنے دفاع کے لیے ایک جامع دفاعی فریم ورک تشکیل دینا چاہیے۔ایران سے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے عزائم کسی کے خلاف نہیں اور پاکستان کی حمایت اسی موقف پر مبنی ہے کہ ایران کو محفوظ اور مستحکم رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام ہمارے بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام پر قائم ہیں۔وزیر دفاع نے اسرائیل کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک ایسا ملک ہے جس سے متعدد ممالک کو خطرات لاحق ہیں۔

India send statement with Guwahati rout
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












