If anything happens, we will blow up the entire state. Trump's dangerous threat to Iran
Posted By: Akram on 21-01-2026 | 12:33:48Category: Political Videos, Newsایران کے حوالے سے اپنے حالیہ خطاب میں نسبتاً نرمی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنگین نوعیت کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تہران کے رہنماؤں کی جانب سے ان کے قتل کی دھمکیاں جاری رہنے کا جواب پوری ریاست کو اڑا دینے کی صورت میں دیا جائے گا۔بدھ کی شام ایک نجی چینل پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے مزید کہا میں نے ہدایات چھوڑ دی ہیں کہ اگر کچھ بھی ہوا تو ہم پوری ریاست کو اڑا دیں گے۔ ٹرمپ نے مزید کہا میں نے بہت سخت ہدایات جاری کی ہیں، اگر کچھ ہوا تو وہ انہیں روئے زمین سے مٹا دیں گے۔ ٹرمپ کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کو اس معاملے میں کچھ کہنا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے معاملات میں صدور کو ایک دوسرے کا دفاع کرنا چاہیے۔ بائیڈن دور کے انٹیلیجنس حکام نے ٹرمپ کو 2024 کی انتخابی مہم کے دوران انہیں نشانہ بنانے کے مبینہ خطرات کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔ سابق اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا تھا کہ یہ منصوبہ 2020 میں ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ کے دوران امریکہ کے ہاتھوں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لینے کے لیے بنا تھا۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے یہی دھمکی اس وقت بھی دہرائی تھی جب انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جو انہیں ایرانی حکومت سے نمٹنے اور اس پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے تمام ممکنہ اختیارات فراہم کرتا ہے۔ اس وقت امریکی صدر نے کہا تھا کہ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ اگر ایران نے ان کے قتل کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے۔ امریکی صدر نے حال ہی میں ایران میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں، جس میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے، کے ہفتوں بعد ایران کے خلاف فوجی آپشن کا اشارہ بھی دیا تھا۔اسی طرح انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایرانی مظاہرین کو سزائے موت دی گئی تو فوجی کارروائی کی جائے گی، لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے بیانات کی شدت میں یہ کہتے ہوئے کمی کر دی کہ مجھے مطلع کیا گیا ہے کہ سزائے موت کے عمل کو روک دیا گیا ہے۔

India send statement with Guwahati rout
Why the ICC stood firm - Inside Bangladesh's World Cup exit
BCB play the Shakib card amid World Cup fallout
WPL 2026 scenarios - DC lead the fight for the final two playoff spots
Pakistan bring back Babar, Shadab and Naseem for T20 World Cup
Urgency mounts for MI as they face RCB again












