Top Rated Posts ....
Search

Trump's plane makes emergency landing due to technical failure

Posted By: Amjad on 21-01-2026 | 12:34:30Category: Political Videos, News


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے نے فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کے طیارے میں پرواز بھرتے ہی خرابی کی نشاندہی ہوئی ہے، احتیاط کے پیشِ نظر لینڈنگ کی ہے، صدر ٹرمپ نئے طیارے میں ڈیووس روانہ ہونگے۔ ترجمان کے مطابق ایئرفورس ون کو واپس جوائنٹ بیس اینڈریوز پر اتار لیا گیا، پرواز کے فوراً بعد طیارے کے عملے نے معمولی الیکٹرک خرابی کی نشاندہی کی، یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا،ہنگامی صورتحال کی اطلاع نہیں۔ واپسی کے بعد صدر ٹرمپ ایک دوسرے طیارے میں سوار ہوں گے اور ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس کا اپنا سفر جاری رکھیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.