Top Rated Posts ....
Search

Chaudhry Shahbaz Hussain, the central vice president of the PML-N in Saudi Arabia, passed away in Jeddah today.

Posted By: Akram on 21-01-2026 | 12:35:15Category: Political Videos, News


لاہور (نمایندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے مرکزی نائب صدر چوہدری شہباز حسین آج جدہ، سعودی عرب میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات پر پاکستان اوورسیز انٹرنیشنل افیئرز کے صدر، نائب وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار، چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر بیرسٹر امجد ملک کے علاوہ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد، جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین، سوشل میڈیا صدر سعودی عرب سائرہ شمس، طائف کے صدر راجہ ظفر اقبال، مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ، تبوک کے صدر سفیر چوہان، کوآرڈینیٹر مسعود پوری، صدر جدہ ریجن عمر مسعود پوری، چیئرمین مسلم لیگ (ن) جدہ مہر عبدالخالق لک، محمود الحق ڈوگر، جی ایم ملک، رانا محمد اشرف سمیت سعودی عرب چیپٹر اور مرکزی تنظیم کے تمام عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب اپنے عظیم رہنما اور پارٹی کے وفادار ساتھی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ مرحوم نے پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تمام عہدیداران نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم چوہدری شہباز حسین کی مغفرت فرمائے، ان کی اگلی منزلیں آسان کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات سے نوازے۔ آمین۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.