About 80 people died and 86 are missing in the Gul Plaza fire. DC South Javed Nabi Khosa
Posted By: Akram on 22-01-2026 | 13:18:53Category: Political Videos, Newsڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی آگ صرف شارٹ سرکٹ کہہ کر نہیں چھوڑ سکتے، مکمل تحقیقات ہوں گی، تقریباً80افراد جاں بحق ہوئے،86افراد لاپتا ہیں۔جاوید نبی کھوسو نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ عمارت میں ریسکیو اہلکاروں کو بھیج رہے ہیں ، مشینری کو اس لیے روک رہے کہ ریسکیو ورکرز کو اندر جانا ہے، عمارت کی حالت بہت خراب ہے کسی بھی وقت گرسکتی ہے، عمارت کا 40 فیصد حصہ گرا ہوا ہے اس کو چھوڑ کر باقی کو سرچ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر بھروسہ نہیں کریں، جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھے گی آگاہ کیا جائے گا، اتنی بڑی آگ ہے، صرف شارٹ سرکٹ کا کہہ کر نہیں چھوڑ سکتے مکمل تحقیقات ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر جنوبی نے کہا کہ کون سے دروازے بند تھے کون سے کھلے تھے، اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے، جس کی بھی غفلت سامنے آئی، اس کے خلاف کارروائی ہوگی، تمام پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک تقریبا 80 انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں، لاپتہ افراد کی فہرست میں 86 افراد کے ناموں کا اندراج کرایا گیا ہے، اب پلازے کا وہ حصہ رہ گیا جو دونوں طرف سے گرا ہوا ہے، دروازوں کے بارے میں کل گواہان سے بیانات لے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 14 افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔جس میں ڈی این اے سے 8 افراد کی شناخت ہوئی یے، 48 افراد کا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملبے کے نیچے سے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے، مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا، عمارت میں ریسکیو اہلکار دوبارہ داخل ہوئے ہیں، مشینری کے استعمال سے عمارت کے گرنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پوری عمارت کو ایک بار پھر سرچ کیا جارہا ہے، ملبے کے باعث عمارت کے گرنے والے حصوں میں سرچنگ نہیں کی جاسکتی، ملبہ ہٹنے کے بعد گرنے والے حصے میں سرچنگ کا عمل کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ لاشوں اور اہلخانہ کے ڈی این اے سیمپل لیے جارہے ہیں، چند اعضا ایسے ہیں جن کا ڈی این اے مشکل ہے۔ڈپٹی کمشنر جنوبی نے کہا کہ عمارت کے دروازے کیوں بند تھے تحقیقات کررہے ہیں، تحقیقات سے متعلق مختلف لوگوں کے بیانات لیے گئے ہیں، اس کے علاوہ جن عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات نہیں انہیں نوٹس جاری کررہے ہیں، فائر سیفٹی نہ ہونے پر 6 عمارتوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ڈی سی سائوتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ بتایا کہ گل پلازہ میں ریسکیو 1122 کو فائنل سرچ کا حکم دے دیا گیا، فائنل سرچ کے بعد گل پلازہ کی عمارت کو مسمار کر دیا جائے گا۔جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ عمارت کومسمار کرنے کی ذمہ داری ایس بی سی اے کی ہوگی، ایس بی سی اے کی رپورٹ میں عمارت کو خطرناک اور ناقابل استعمال قرار دیا تھا۔

India send statement with Guwahati rout
Why the ICC stood firm - Inside Bangladesh's World Cup exit
BCB play the Shakib card amid World Cup fallout
WPL 2026 scenarios - DC lead the fight for the final two playoff spots
Pakistan bring back Babar, Shadab and Naseem for T20 World Cup
Urgency mounts for MI as they face RCB again












