There should be an investigation into the fire incident in Gul Plaza. Rana Sanaullah
Posted By: sadar on 22-01-2026 | 13:19:27Category: Political Videos, Newsوزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں خواجہ آصف نے ذاتی رائے دی، ذاتی رائے کو ذاتی ہی رہنا چاہیے، ہر رکن کو اظہار رائے کا اختیار ہے۔ ایک بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ خواجہ آصف نے کب کہا کہ انہوں نے پارٹی پالیسی دی ہے، انہوں نے ذاتی رائے دی۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم اتفاق رائے سے ہوئی لیکن اس میں دوبارہ اتفاق رائے سے بہتری ہوسکتی ہے، بہتری کا راستہ پورے آئین میں کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوید قمر نے اپنی دلیل دی، ان کی بات وزن رکھتی ہے، اسمبلی میں کسی کو بات سے روکنا مناسب نہیں، 18ویں ترمیم پر ہمارا مؤقف ہے، اس پر بات ہونی چاہیے۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ہر ملاقات کو ریاست اور اداروں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات کا طریقہ کار طے کردیا ہے۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کو بااختیار بنانا چاہیے، ضلعی حکومت کو بااختیار بنانا آئینی تقاضا ہے، جب تک ضلعی حکومت کو بااختیار نہیں بنایا جائے گا لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گل پلازا میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، گل پلازا کی منزلوں کی منظوری کس نے دی اور کب بنی، پورا احتساب ہونا چاہیے۔

India send statement with Guwahati rout
Why the ICC stood firm - Inside Bangladesh's World Cup exit
BCB play the Shakib card amid World Cup fallout
WPL 2026 scenarios - DC lead the fight for the final two playoff spots
Pakistan bring back Babar, Shadab and Naseem for T20 World Cup
Urgency mounts for MI as they face RCB again












