Top Rated Posts ....
Search

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title

Posted By: Khan on 26-01-2026 | 10:26:53Category: Political Videos, News


آسٹریلیا کی کرکٹ لیگ بگ بیش کا ٹائٹل پرتھ سکارچرز نے جیت لیا۔ فائنل میں سڈنی سکسرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پرتھ میں کھیلے گئے بگ بیش لیگ کے فائنل میں سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بنائے۔ سٹیو سمتھ، جوش فلپ اور موائسز ہنریکس نے 24، 24 رنز بنائے۔ پرتھ سکارچرز کی جانب سے جہے رچرڈسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پرتھ سکارچرز نے 133 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا جبکہ مچل مارش 44 اور فن ایلن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پرتھ سکارچرز نے چھٹی بار بگ بیش لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.