For the first time in the country's history, AI training of ministers was led by Chief Minister Maryam Nawaz herself.
Posted By: Amjad on 2 hours agoCategory: Political Videos, Newsلاہور: ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے وزراء کے لیے اے آئی ٹریننگ کا آغاز کیا گیا، جس کی قیادت خود وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کی۔ اس موقع پر وزراء کی آفیشل ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی" کا باقاعدہ آغاز منسٹرز کی حاضری سے کیا گیا۔ ورکشاپ میں پنجاب کابینہ کے ارکان کو GEMINI اور دیگر اے آئی ٹولز کے مفید استعمال، پالیسی فریم ورک، آپریشنل پالیسی سازی، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر امور میں اے آئی کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ پالسی سمری تجزیہ، سمری اور گوگل ٹولز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقہ کار کو بدل سکتی ہے۔ اصلاحات اور پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہے اور اے آئی ٹولز کا ذمہ داری سے استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے سکولوں میں اے آئی کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے پنجاب میں 3 ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تین لاکھ سے زائد طلبہ کے آئی ڈی، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دو لاکھ طلبہ اور دو ہزار اساتذہ کی ٹریننگ سمیت دیگر اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لیے دس آرگنائزیشنز کے ہزار سکالرشپ کی بھی تفصیلات دی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو گوگل ٹیم کی جانب سے کو یوتھ کا سال قرار دینے اور لاہور جیسے شہر میں تاریخ اور ثقافت کے امتزاج پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












