Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif’s message on the International Day of Peaceful Coexistence
Posted By: tata on 2 hours agoCategory: Political Videos, Newsپاکستان آج اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر پر امن بقائے باہمی کا عالمی دن منا رہا ہے۔ یہ دن ہر سال اقوام متحدہ کی جانب سے ممالک اور نوع انسانی کے مابین ہم آہنگی، اتحاد اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد کرہ ارض پر تعلیم ، مکالمے اور بین المذاہب تعاون کے ذریعے تصادم اور کشیدگی کا مقابلہ کرنا ہے۔ یہ دن اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن صرف اس صورت ممکن ہے جب لوگ عزت وقار، باہمی احترام اور افہام و تفہیم کا طرز عمل اختیار کریں۔ دنیا مختلف ثقافتوں، مذاہب، زبانوں اور نظریات کے تنوع سے مالا مال ہے اور یہ تنوع کوئی خطرہ نہیں بلکہ مثبت طاقت ہے۔ آج دنیا ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے جب ممالک کو تنازعات، تقسیم اور متعدد عالمی چیلنجز کا سامنا ہے لہذا پر امن و بقائے باہمی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اسلامی تعلیمات بھی دیگر اقوام اور برادریوں کے ساتھ رواداری، شمولیت اور ہم آہنگ رویے پر زور دیتی ہیں۔ آئیے ہم انفرادی اور بحیثیت قوم مجموعی طور پر تقسیم کے بجائے مکالمے، تعصب کے بجائے سمجھ بوجھ، دشمنی کے بجائے رواداری کو اپنانے کے عزم کی تجدید کریں۔تاکہ پرامن بقائے باہمی محض ایک تصور نہ رہے بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کے لیے ایک زندہ حقیقت بن جائے اور عملی اقدام کی بھی ترغیب دے۔ آئیے ہم آنے والی نسلوں کے لیۓ مثال قائم کریں کہ اختلافات خطرہ نہیں بلکہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع ہیں۔ اور آئیے مل کر ایسی دنیا کی تعمیر کے لیے کام کریں جہاں تصادم کے بجائے تعاون اور امن غالب ہو۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












