Top Rated Posts ....
Search

Orders to stop allowances of employees of special courts and tribunals suspended

Posted By: Akram on 2 hours agoCategory: Political Videos, News


اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلٹی الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے ہیں۔ عدالت نے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس اور وزارت خزانہ کے 5 اور 15 ستمبر 2025 کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ کو جواب کے لیے نوٹس جاری کیے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کرتے ہوئے فریقین کو دو ہفتوں میں اپنے کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل محمد آصف گجر نے عدالت میں بتایا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے احکامات کے تحت کچھ ملازمین کو الاؤنسز جاری رکھے گئے ہیں جبکہ دیگر کے الاؤنسز روک دیے گئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان اور بہاولپور بینچز نے بھی اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے احکامات معطل کر رکھے ہیں۔ کیس کی اگلی سماعت 9 فروری کو ہو گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.