Top Rated Posts ....
Search

Jamaat-e-Islami delegation meets Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif

Posted By: Akram Khan on 10 hours agoCategory: Political Videos, News


وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں وفد کی ملاقات کی. وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی شامل تھے. امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطی و خلیج کے موجودہ حالات پر ان-کیمرہ بریفنگ دی گئی. وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں و اقدامات پر اعتماد میں لیا گیا. وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اقدامات پر بھی آگاہی دی گئی. ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی شریک تھے.

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.