Nawaz Shrif Ab Ghar Baithne Wala Nahi
Posted By: Farooq on 11-08-2017 | 14:44:27Category: Political Videos, Newsسابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں روشنیاں واپس لانے پر مجھے نااہل کر کے 20 کروڑ عوام کے ووٹ کی تذلیل کی گئی لیکن میں اب گھر بیٹھنے والا نہیں ہوں۔
گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہاں کی عوام نے جس طرح کا فقید المثال استقبال کیا وہ میں عمر بھر نہیں بھولوں گا، میں خوش نصیب ہوں کہ گوجرانوالہ کی عوام مجھ سے اتنا پیار کرتی ہے جب کہ میں گھر جا رہا تھا کہ مجھے لوگوں کے پیار نے روک لیا، مجھے یاد ہے کہ ججز کی بحالی کیلیے جب لانگ مارچ گوجرانوالہ پہنچا تو اعلان ہو گیا کہ ججز بحال ہو گئے ہیں۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مالک 20 کروڑ عوام ہے، نواز شریف کو آپ نے وزیر اعظم بنایا تھا اور آج نواز شریف کو ججز نے نکال دیا مگر مجھے صرف کاغذوں پر نکال دیا گیا لیکن آپ کے دلوں سے نہیں نکال سکے۔ انہوں نے کہا کہ کل نواز شریف کو یہ لوگ دوبارہ وزیراعظم بنا دیں گے مگر میرا مقصد وزیراعظم بننا نہیں ہے، مجھے بڑی رسوائی سے نکالا گیا جس پر بتایا تو جائے کہ میں نے کیا کیا تھا، کون سی کرپشن کی گئی تھی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











