Star batsman Babar Azam returned after leaving the Big Bash League.
Posted By: Khan on 22-01-2026 | 13:20:14Category: Political Videos, Newsپاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم بگ بیش لیگ چھوڑ کر واپس آگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے باقی میچز کے لیے عدم دستیابی کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے سڈنی سکسرز کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان ٹیم کے کیمپ کے لیے طلب کیا گیا ہے، ان کو اگلی اسائنمنٹس کے لیے لگائے جانے والے کیمپ کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔سڈنی سکسرز نے کہا کہ بابر اعظم اب بی بی ایل کے بقیہ فائنلز سیریز کے میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔سڈنی سکسرز نے بی بی ایل میں شرکت پر بابر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ سڈنی سکسرز کا کل چیلنجر فائنل ہوبارٹ ہیوریکینز کے ساتھ شیڈول ہے، چیلنجر جیتنے والی ٹیم بی بی ایل کے فائنل میں اتوار کو پرتھ اسکارچرز سے مقابلہ کرے گی۔

India send statement with Guwahati rout
Why the ICC stood firm - Inside Bangladesh's World Cup exit
BCB play the Shakib card amid World Cup fallout
WPL 2026 scenarios - DC lead the fight for the final two playoff spots
Pakistan bring back Babar, Shadab and Naseem for T20 World Cup
Urgency mounts for MI as they face RCB again












