America Ka Iran Muaahda Pakistan Ki Kamyaabi
Posted By: Akram on 1 hour agoCategory: Political Videos, Newsایران امریکا جنگ بندی اورامن معاہدے میں پاکستان کی کامیاب ثالثی پر بھارت میں مودی حکومت پر شدید تنقید ہونے لگی۔
بھارتی اپوزیشن اور میڈیا پاکستان کی کامیاب سفارت کاری اوراس کے سراہے جانے کو مودی سرکار کی ناکامی قرار دے رہا ہے۔
بھارتی جریدے دی ٹریبیون کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکرٹری جے رام رامیش نے کہا کہ ایران امریکا امن معاہدے کواسلام آباد ایم او یو قرار دیا جانا خطے میں پاکستان کی بڑھتی اہمیت اور عالمی اثر ورسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔
جے رام رامیش نے کہا کہ معاہدے کا نام اسلام آباد مفاہمتی یادداشت رکھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی سطح پرپاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے، مغربی ایشیا کے سیاسی اورسیکیورٹی منظرنامے میں پاکستان کا بڑھتا ہوا اثر ورسوخ بھارت کیلئے تشویش کا باعث ہے۔
بزنس سٹینڈرڈ کے مطابق خطے میں اسرائیل کی کارروائیوں کیلئے مودی سرکار کی حمایت خود بھارت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی کا ٹرمپ کے سامنے مسلسل خوشامد پسندانہ رویہ بھارت کیلئے شرمناک اور قومی مفادات کے منافی ہے۔
ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی نااہلی کے باعث بھارت کو سفارتی، دفاعی اور بین الاقوامی تجارتی میدان میں مسلسل رسوائی کا سامنا ہے، پاکستان کوسفارتی تنہائی کا شکار کرنے کا خواب دیکھنے والی مودی سرکار آج خود دنیا بھر میں تنہائی کا شکار نظرآ رہی ہے۔

What was the biggest fake news ever spread about Laiba Khan?
The Sindh Cabinet approved the budget for the financial year 2026-27
Decision to match federal salary and pension increases
Pakistani mediation in US-Iran peace deal widely welcomed globally
The UAE government has taken a very tough decision, the cabinet has approved
US, Iran sign memorandum of understanding in Islamabad, says PM











