The worst violence on the Muslim student of extremist girls in America
Posted By: Akbar on 24-12-2017 | 02:37:30Category: Political Videos, News
امریکا میں انتہاپسند لڑکیوں کا مسلم طالبہ پر بدترین تشدد
فلوریڈا: امریکا میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، ریاست فلوریڈا میں 14 سالہ مسلم طالبہ کو اس کی ہم جماعت لڑکیوں نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع ویسٹ بوکا ہائی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ منال پر اس کے اسکول کی ہم جماعت طالبات کے گروہ نے بدترین تشدد کیا۔ لڑکی کے والد شکیل منشی کو واقعے کی ویڈیو مل گئی جو انہوں نے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی اور بتایا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ ظلم ہوا ہے، بعد ازاں دنیا بھر میں یہ فوٹیج وائرل ہوگئی اور لوگوں نے تشدد کرنے والی لڑکیوں کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
شکیل منشی کے مطابق دو طالبات ان کی بیٹی کو مسلمان ہونے پر ہراساں کرتی آرہی تھیں اور اسے دہشت گرد بھی کہتی تھیں، 21 دسمبرکو ان کی بیٹی نے ان طالبات سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن جواب میں لڑکیوں کے ایک گروہ نے منال پرحملہ کردیا اور اسے بری طرح مارا پیٹا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیاں منال کومار رہی ہیں، گھسیٹ رہی ہیں اور ساتھ ساتھ سخت الفاظ بھی کہہ رہی ہیں اس دوران باقی طلبہ بڑی بے حسی کے ساتھ اس واقعے کی ویڈیو بناتے رہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقا ت کررہی ہے تاہم پولیس واقعے کو حملے کی بجائے محض ایک ذاتی لڑائی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
MQM Pakistan central leader Syed Mustafa Kamal announced the formation of a united healthcare committee.
Significant success in livestock sector, Russian vaccine supply restored
FBR proposes heavy fines for those not joining digital system












