The Tehreek-e-Insaf (PTI) Tehreek-e-Insaf (PTI) chief Tahir-ul-Qadri said in a statement
Posted By: Zafar on 24-12-2017 | 08:47:55Category: Political Videos, Newsاسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے پر غور شروع کردیا اور اس سلسلے میں انتظامیہ وزارت داخلہ سے جلد رجوع کرے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے طاہر القادری کے خلاف تمام مقدمات اور عدالتی کارروائی کی رپورٹ مرتب کرلی ہے، ذرائع کا کہنا ہے رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے طاہر القادری کے دائمی وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں، خصوصی عدالت نے طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کررکھاہے جب کہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے عمران خان ضمانت کروا چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تاحال ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کیا جب کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے پر غور شروع کردیا اور اس سلسلے میں انتظامیہ وزارت داخلہ سے جلد رجوع کرے گی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











