Sindh Province behind the top of the academic field
Posted By: Ahmed on 24-12-2017 | 09:15:57Category: Political Videos, Newsکراچی: 2017 میں صوبہ سندھ تعلیمی میدان میں ایک درجہ تنزلی کے بعد سب سے آخری ساتویں نمبر پر آگیا۔
تعلیم کے لئے کام کرنے والے سرکاری ادارے الف اعلان نے سندھ میں تعلیمی ایمرجنسی پر ہوشربا انکشافات کردیئے ۔ الف اعلان نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2017 میں پاکستان کے تمام صوبوں میں سندھ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تعلیمی میدان میں ساتویں اور آخری نمبر پر ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں اسکولوں کی کل تعداد 38 ہزار 132 ہے جن میں سے 16 ہزار سے زائد اسکولز بجلی اور 17 ہزار سے زائد اسکولز پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 23 ہزار سے زائد اسکولوں میں صرف ایک بیت الخلا ہے اور 15 ہزار 769 اسکول چار دیواری سے بھی محروم ہیں جبکہ 25 ہزار 588 اسکولوں کی عمارتوں کی صورتحال تسلی بخش نہیں۔ کراچی کے اسکولوں میں ضلع شرقی کے اسکولز کا انفرا اسٹرکچر سب سے بہتر جبکہ ملیر کے اسکولز سب بدترقرار پائے۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس تعلیمی میدان میں پہلے نمبر پر آزاد کشمیر ہے، اسلام آباد دوسرے ، پنجاب تیسرے، گلگت بلتستان چوتھے، خیبرپختون خوا پانچویں، بلوچستان چھٹے اور سندھ ساتویں نمبر پر ہے۔

In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
MQM Pakistan central leader Syed Mustafa Kamal announced the formation of a united healthcare committee.
Significant success in livestock sector, Russian vaccine supply restored
FBR proposes heavy fines for those not joining digital system












