Fawad Khan ready for second innings in Bollywood
Posted By: Ali on 25-12-2017 | 08:10:36Category: Political Videos, Newsممبئی: پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں اپنی دوسری اننگز کے لیے تیار ہیں۔
فواد خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری کے بھی صف اول کے اداکاروں میں ہوتاہے۔ فواد خان اب تک دو بالی ووڈ فلموں ’کپور اینڈ سنز‘اور’اے دل ہے مشکل‘ میں کام کرچکے ہیں۔ دونوں فلموں میں ان کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا جب کہ بھارتی میڈیا میں آج بھی ان کی اداکارانہ صلاحیتوں اور پرکشش سراپے کے چرچے ہیں۔ فلم’کپور اینڈ سنز‘میں بہترین اداکاری کے باعث فواد خان کو مزید بھارتی فلموں میں بطور مرکزی اداکار کاسٹ کیا گیا لیکن ہندوانتہا پسند وں کی دھمکیوں کے باعث پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنا پڑا جس کے ساتھ انہیں اپنے ان تمام پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑے جو انہوں نے سائن کرلیے تھے۔ جس کی مثال فلم ’کالاکاندی‘ہے جس میں فواد خان کی جگہ سیف علی خان کو کاسٹ کیا گیا۔

Wazir E Azam Ka Aaj Petrol Price Mein Kami...
Pakistani Prime Minister and Field Marshal are great people, Pakistan helped in the deal with Iran, says Trump
Gold Price Kabhi Ooper Kabhi Neeche
America Ka Iran Muaahda Pakistan Ki Kamyaabi
Hania Amir's big charitable initiative; Donated a new ward to the hospital
PML-N leader demands Nawaz Sharif's picture with Quaid-e-Azam on currency note











