Pakistani Prime Minister and Field Marshal are great people, Pakistan helped in the deal with Iran, says Trump
Posted By: gaard on 6 hours agoCategory: Political Videos, Newsامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم انسان ہیں، پاکستان نے ایران سے معاہدے میں بڑی مدد کی ہے۔
ایک امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں قابل احترام رہنما قرار دیا اور کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو ایک مثبت اور قابلِ ستائش روایت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے ایران سے متعلق سفارتی پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ وہ ایرانی قیادت اور عوام کے ساتھ گہری واقفیت رکھتی ہے جس سے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔
دریں اثنا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ چین نے بھی ایران کے معاملے میں اہم کردار ادا کیا ہے، چینی صدر ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے جبکہ وہ خود بھی رواں سال چین کا دوبارہ دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین ایران سے اپنی توانائی ضروریات کا تقریباً 50 فیصد تیل حاصل کرتا ہے اسی لیے بیجنگ کی شمولیت اس معاملے میں اہم رہی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے چین سے ایران سے متعلق تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پر چینی قیادت نے اتفاق کیا۔
امریکی صدر نے اسرائیل کے ساتھ امریکا کے مضبوط تعلقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے۔

Pakistani mediation in US-Iran peace deal widely welcomed globally
The UAE government has taken a very tough decision, the cabinet has approved
US, Iran sign memorandum of understanding in Islamabad, says PM
Gold Price Kabhi Ooper Kabhi Neeche
Wazir E Azam Ka Aaj Petrol Price Mein Kami...
America Ka Iran Muaahda Pakistan Ki Kamyaabi











