Bollywood Actress Ki Photo Hui Leak
Posted By: Abid on 17-05-2019 | 00:52:32Category: Political Videos, Newsاس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں: کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ کی ذاتی تصاویر لیک ہوگئیں
ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ اسٹارز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، ای میل یا ان کے زیر استعمال رہنے والے موبائل اور کمپیوٹر آلات کو ہیک کرنا کوئی نئی بات نہیں۔2 دن قبل ہی بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے فیس بک اکاؤنٹ کو بھی ہیک کرکے
ان کی تصاویر لیک کردی گئی تھیں۔جب کہ آریان خان سے قبل بھی متعدد بولی وڈ اسٹارز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے قابل اعتراض تصاویر اور مواد کو جاری کرنے کے واقعات ہو چکے ہیں۔تاہم اب سائبر کرائم کا نشانہ بنی ہیں بولی وڈ اداکارہ ہنسیکا موٹوانی، جن کی مختصر کپڑوں کی ذاتی تصاویر کو سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا۔تامل، تلیگو، کنڈا اور ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی 27 سالہ ہنسیکا موٹوانی اگرچہ ان دنوں بولی وڈ فلموں کے بجائے تامل اور تیلگو فلموں میں زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔تاہم انہیں بولی وڈ فلموں میں شاندار اداکاری کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 23 جنوری کو ہنسیکا موٹوانی کی ذاتی تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا تھا کہ یہ تصاویر اداکارہ نے خود شیئر کی ہیں، یا ان کی تصاویر کو لیک کردیا گیا۔ان تصاویر کو انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئیں۔ان تصاویر میں ہنسیکا موٹوانی کی ذاتی تصاویر اور حال ہی میں امریکا کے دورے کی مختصر لباس کی تصاویر بھی شامل تھیں۔تاہم اب اداکارہ نے وضاحت کی ہے کہ ان کے موبائل اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کرلیا گیا تھا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہنسیکا موٹوانی نے اپنی ٹوئیٹ میں مداحوں کو خبردار کیا کہ وہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے موصول ہونے والے کسی پیغام کا جواب نہ دیں۔ہنسیکا موٹوانی
نے بتایا کہ ان کے فون اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کرلیا گیا ہے اور ان کی ٹیم انہیں محفوظ بنانے میں مصروف ہے۔خیال رہے کہ ہنسیکا موٹوانی نے 2004 سے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے فلم ‘کوئی مل گیا’ میں 13 برس کی عمر میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کیا۔انہوں نے بطور مرکزی اداکارہ2007 میں ایک تیلگو فلم سے کیریئر کا آغاز کیا اور اسی فلم میں شاندار اداکاری دکھانے کی بدولت انہیں بیسٹ ڈیبیو فیمیل فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔فلم ‘منی ہے تو ہنی ہے’ سے بولی وڈ ڈیبیو کرنے والی ہنسیکا موٹوانی اس وقت تک کم سے کم 40 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم انہوں نے زیادہ تر تیلگو، تامل، کناڈا اور دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں میں کام کیا ہے۔ہنسیکا موٹوانی تیلگو اور تامل فلموں کی معروف اداکاراؤں میں بھی شمار ہوتی ہیں۔



Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












