India's 15-year-old batsman Surya Vanshi changed cricket history, scored a fifty off 11 balls
Posted By: Khan Baba on 21-06-2026 | 12:50:26Category: Political Videos, Newsدمبولا میں کھیلے گئے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں بھارت کے کم عمر اور ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز ویبھ سوریا ونشی نے ایسا کارنامہ انجام دے دیا جس نے عالمی کرکٹ ریکارڈ بکھیر دیے۔
سری لنکا اے کے خلاف میدان میں اترتے ہی انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 11 گیندوں پر نصف سنچری داغ کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
نوجوان بلے باز نے اپنی اننگز کو یہیں نہیں روکا اور 29 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار دھواں دار اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ ان کی بیٹنگ میں طاقت، رفتار اور اعتماد کا ایسا امتزاج دیکھنے کو ملا کہ بولرز مکمل طور پر بے بس نظر آئے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے کوشلیا ویرارتنے کے پاس تھا جنہوں نے 2005 میں 12 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی، مگر سوریاونشی نے اس کارنامے کو بھی پیچھے چھوڑ کر کرکٹ دنیا میں نیا باب رقم کر دیا۔

Federal Minister Voices Concern Over Maulana's Statement
Karachi Bar Association Condemns Maulana Fazal-ur-Rehman's Statement on Army Martyrs
Maulana Fazal ur Rehman Faces Backlash Over His Statement









