Sensitive agencies saved Karachi from major disaster
Posted By: sased on 2 hours agoCategory: Political Videos, Newsکراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ اور وفاقی حساس اداروں نے ایک مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج مولوی مخلص گروپ کا اہم دہشتگرد سلمان عرف ابو ہریرہ گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سلمان عرف ابو ہریرہ کو ایک منظم دہشتگرد نیٹ ورک کا اہم رکن قرار دیا جا رہا ہے، جو مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے منسلک ہے۔
سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزم ایک سلیپر سیل کا حصہ تھا اور اس کا تعلق ایسے نیٹ ورک سے بتایا گیا ہے جو ملک میں بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث رہا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں نے مختلف دہشتگردانہ واقعات میں حصہ لیا جن میں کوئٹہ میں ایف سی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم سے مبینہ طور پر خودکش جیکٹ، حساس مقامات کی تصاویر اور نقشے بھی برآمد کیے گئے ہیں مزید بتایا گیا کہ ملزم کے نیٹ ورک کا مقصد کراچی میں ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ اور بعد ازاں بڑے خودکش حملے کرنا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مطلوب دہشتگرد زعفران عرف ابو ہریرہ پہلے ہی ایک مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے اور اس کے نیٹ ورک سے جڑے عناصر کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

Wazir E Azam Ka Aaj Petrol Price Mein Kami...
Pakistani Prime Minister and Field Marshal are great people, Pakistan helped in the deal with Iran, says Trump
Gold Price Kabhi Ooper Kabhi Neeche
America Ka Iran Muaahda Pakistan Ki Kamyaabi
Hania Amir's big charitable initiative; Donated a new ward to the hospital
PML-N leader demands Nawaz Sharif's picture with Quaid-e-Azam on currency note











