British Prime Minister Keir Starmer announces his resignation
Posted By: Amjad on 6 hours agoCategory: Political Videos, Newsلندن: برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اور کہا کہ نئی قیادت کے انتخاب تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانا میری زندگی کا سب سے اہم لمحہ تھا، چھ سال قبل جب میں نے لیبر پارٹی کی قیادت سنبھالی تو جماعت شدید مشکلات کا شکار تھی اور بہت سے لوگ اسے کمزور اور ختم شدہ سیاسی قوت قرار دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دو سال قبل اقتدار سنبھالتے وقت میں انتہائی پُرجوش تھا اور اس دوران حکومت نے معیشت کو مستحکم بنانے، انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے۔
کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ برطانوی عوام کی خدمت ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی اور میں سمجھتا ہوں کہ بڑی تبدیلیاں راتوں رات نہیں آتیں بلکہ ان کے لیے وقت اور مسلسل محنت درکار ہوتی ہے، میری حکومت نے عالمی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا۔
برطانوی وزیراعظم نے بتایا کہ میں اپنے استعفے کے فیصلے سے برطانوی بادشاہ کو بھی آگاہ کر چکا ہوں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ لیبر پارٹی کی سربراہی کے لیے نامزدگیوں کا عمل 9 جولائی سے شروع ہوگا، پارٹی انتخابات مکمل ہونے تک میں اپنے عہدے پر برقرار رہوں گا اور نئی قیادت کو ذمہ داریاں منتقل کرنے کے عمل میں مکمل تعاون فراہم کروں گا۔
کیئر اسٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ میں آنے والے وزیراعظم کی ہر ممکن مدد کروں گا تاکہ اقتدار کی منتقلی کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔

Pakistani Prime Minister and Field Marshal are great people, Pakistan helped in the deal with Iran, says Trump
Hania Amir's big charitable initiative; Donated a new ward to the hospital
PML-N leader demands Nawaz Sharif's picture with Quaid-e-Azam on currency note
Prime Minister, Field Marshal meet US Vice President JD Vance
India's 15-year-old batsman Surya Vanshi changed cricket history, scored a fifty off 11 balls
Sensitive agencies saved Karachi from major disaster











