Top Rated Posts ....
Search

When will the 'Strawberry Moon' be visible around the world, including Pakistan?

Posted By: Jabba on 7 hours agoCategory: Political Videos, News


گرمیوں کا پہلا مکمل چاند جسے ’اسٹرابیری مون‘ کہا جاتا ہے، 29 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔

دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق یہ مکمل چاند 21 جون کے موسمِ گرما کے آغاز کے بعد نمودار ہونے والا پہلا مکمل چاند ہو گا، اگرچہ اس کا نام اسٹرابیری مون ہے لیکن یہ آسمان میں سُرخ یا گلابی رنگ جیسا نظر نہیں آئے گا۔

پاکستان میں بھی اسٹرابیری مون مکمل طور پر نظر آئے گا، یہ عام طور پر پورے چاند کی طرح طلوع ہوتا ہے لیکن جیسے جیسے ڈوبتا ہے، شاندار سنہری یا امبر رنگت اختیار لیتا ہے تاہم کم روشنی اور کم آلودگی والے علاقے بہترین منظر فراہم کریں گا۔

اس چاند کا نام شمال مشرقی امریکا کے مقامی قبائل، خصوصاً الگونکوئن، اوجیبوے، ڈکوٹا اور لاکوٹا اقوام نے رکھا تھا۔

ان کے مطابق جون کے آخری حصے میں اسٹرابیری کی فصل پک کر تیار ہو جاتی ہے، اسی مناسبت سے اس مکمل چاند کو اسٹرابیری مون کہا جاتا ہے اس چاند کے دیگر ناموں میں پکی بیریوں کا چاند، کھلتے پھولوں کا چاند، سبز مکئی کا چاند اور برتھ مون بھی شامل ہے۔

اس خوبصورت منظر کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں آسمان صاف اور کھلا نظر آتا ہو، گھر کے صحن، پارک، کھلے میدان اور ساحلی علاقے بہترین مقامات ہیں۔

اگرچہ شہروں میں بھی چاند دیکھا جا سکتا ہے تاہم کم روشنی اور کم آلودگی والے دیہی اور جنگلاتی علاقے بہتر نظارہ فراہم کرتے ہیں چاند دیکھنے سے پہلے موسم کی صورتِ حال اور بادلوں کی موجودگی ضرور چیک کر لیں۔

آسمان پر اسٹرابیری مون کا دلکش منظر شائقینِ فلکیات کی توجہ کا مرکز بنے گا، پاکستان میں اسٹرابیری مون کا نظارہ عوام کے لیے منفرد فلکیاتی تجربہ ثابت ہوگا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Gold Price Kabhi Ooper Kabhi Neeche

Gold Price Kabhi Ooper Kabhi Neeche

Views 31 | 19-06-2026
Your feedback is important for us, contact us for any queries.