Baloch women also advance in the field of sports, football has become the center of attention.
Posted By: Jabba on 24-06-2026 | 12:52:31Category: Political Videos, Newsبلوچ خواتین زندگی کے ہر شعبےمیں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ملک اور صوبے کا نام روشن کررہی ہیں۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ساتویں جماعت کی فٹبالرطالبہ اسماء نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو حیران کردیا۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ننھی فٹبالر اسماء نے کہا کہ پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم میں شامل ہو کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔
ننھی فٹبالر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی خواتین فٹبالرزکے ساتھ کھیلنے سے میرا شوق اوراعتماد مزید بڑھا کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں والدین کا کرداراہم ہے، بچیوں کو بھرپور مواقع دیے جائیں۔
فٹبالر اسماء نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیل بھی ضروری ہیں، والدین بچیوں کا ٹیلنٹ سامنے لائیں تاکہ وہ پاکستان اوربلوچستان کا نام روشن کر سکیں بلوچستان کی خواتین کسی سے کم نہیں، میری طرح دوسری لڑکیوں کو بھی کھیلوں میں آگے آنا چاہیے۔

Federal Minister Voices Concern Over Maulana's Statement
Karachi Bar Association Condemns Maulana Fazal-ur-Rehman's Statement on Army Martyrs
Maulana Fazal ur Rehman Faces Backlash Over His Statement









