BBC Urdu report on road closures in Azad Kashmir declared to be contrary to facts
Posted By: daada on 25-06-2026 | 12:06:52Category: Political Videos, Newsوزارت اطلاعات و نشریات پاکستان اور آزادجموں و کشمیر حکومت نے بی بی سی اردو کی رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دے کر یکسر مسترد کر دیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیک کے مطابق کسی گمنام ذریعے کے بیان کو قابلِ اعتماد تصدیق کے بغیر، خبر کی بنیاد بنانے سے ایک مخصوص بیانیے کی تشکیل کا تاثر ابھرتا ہے۔
آزاد جمو ں وکشمیر حکومت کے فیکٹ چیک کےمطابق بی بی سی اردو کا یہ دعویٰ کہ آزاد جموں و کشمیر میں پولیس نے خوراک، ادویات اور ایندھن لے جانے والے شہریوں کو راستے میں روک دیا، حقائق کے منافی ہےبی بی سی اردو کی رپورٹ کا عنوان اور مرکزی الزام مکمل طور پر ایک گمنام ذریعے کے بیان پر مبنی ہے۔
فیکٹ چیک آزاد جموں و کشمیر حکومت کے مطابق بی بی سی اردو کی رپورٹ میں اس دعوے کا کوئی ویڈیو ثبوت، آزاد گواہی یا سرکاری بیان شامل ہی نہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں راستوں کی بندش اور گاڑیوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹوں سے متعلق دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں، زمینی حقائق کے مطابق شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں 23 جون کو چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس آزاد جموں و کشمیر کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی گئی۔

Federal Minister Voices Concern Over Maulana's Statement
Karachi Bar Association Condemns Maulana Fazal-ur-Rehman's Statement on Army Martyrs
Maulana Fazal ur Rehman Faces Backlash Over His Statement









